بھارتی ٹیم بھر پور فارم میں ہے ،ٹائٹل جیت کر ہی واپس لوٹیں گے ، ویرات کوہلی ،فائنل میں پہنچنے کیلئے ٹیم پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتاریگی ، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 3 اپریل 2014 16:53

بھارتی ٹیم بھر پور فارم میں ہے ،ٹائٹل جیت کر ہی واپس لوٹیں گے ، ویرات ..

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3اپریل 2014ء)بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم بھر پور فارم میں ہے ،ٹائٹل جیت کر ہی واپس لوٹیں گے ،فائنل میں پہنچنے کیلئے ٹیم پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتاریگی ،۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ ٹیم اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں پروٹیز کو شکست دیکر پانچویں ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ یوراج سنگھ میچ سے قبل فٹ ہوجائینگے اور میچ میں ٹیم کی نمائندگی کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے کے لیے بے تاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر توجہ پروٹیز کے خلاف سیمی فائنل پر مرکوز ہے۔ کوہلی نے کہا کہ فائنل میں پہنچنے کیلئے ٹیم پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتارے گی۔