تحریک طالبان پاکستان نے مزید 15دن کیلئے جنگ بندی کا اعلان کر دیا

جمعرات 3 اپریل 2014 16:33

تحریک طالبان پاکستان نے مزید 15دن کیلئے جنگ بندی کا اعلان کر دیا

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3اپریل 2014ء) کالعدم تحریک طالبان نے دس سے پندرہ دن مختصر وقفے کیلئے سیز فائر کا اعلان کیا ہے۔ آج تیسرے دن بھی طالبان کے مرکزی شوریٰ کا اجلاس جاری تھا جس میں ذرائع کے مطابق طالبان کے عسکری گروپوں نے دس سے پندرہ دن کیلئے جنگ بندی میں توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ اگر حکومت نے طالبان کے بھیجے گئے مطالبات پر سنجیدگی سے جواب دیا تو مذاکرات کے آخری وقت تک سیز فائر اعلان کیا جائے گا۔ سیز فائر کے حوالے سے باضابطہ طور پر اعلان آج کسی بھی وقت متوقع ہے۔