ایشز سیریز میں انگلینڈ کے ہاتھوں آسٹریلیا کی شکست چاہتا تھا، مکی آرتھر

جمعرات 3 اپریل 2014 16:16

سڈنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3اپریل 2014ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے تسلیم کیا ہے کہ وہ اپنے دور میں چاہتے تھے کہ ایشز سیریز میں انگلینڈ کے ہاتھوں آسٹریلوی ٹیم شکست کا مزہ چکھے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ انہیں امید تھی کہ آسٹریلوی سرزمین پر کھیلی جانے والی ایشز سیریز میں انگلینڈ کی ٹیم آسٹریلیا کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ وہ چاہتے تھے کہ آسٹریلوی ٹیم کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ چاہتے تھے کہ آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑیوں کو احساس ہو کہ ان کی کتنی اہمیت ہے اور آسٹریلوی ٹیم میں شامل ہوتے وقت کیا توقعات وابستہ تھیں-

متعلقہ عنوان :