بھارتی ٹیم پروٹیز کے خلاف ڈٹ کر مقابلے کیلئے پوری طرح سے تیار ہے ، ڈنکن فلیچر

جمعرات 3 اپریل 2014 16:15

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3اپریل 2014ء)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈنکن فلیچر نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم پانچویں ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پروٹیز کے خلاف ڈٹ کر مقابلے کیلئے پوری طرح سے تیار ہے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ کے گروپ میچوں میں ناقابل شکست رہنے سے ٹیم کے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور وہ سیمی فائنل میں پروٹیز کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ بلا شبہ جنوبی افریقہ ایک متوازن ٹیم ہے اور بھرپور فارم میں بھی اور اسے زیر کرنے کیلئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم بھی بھرپور فارم میں ہے اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فائنل میچ کے لیے حکمت عملی تیاری کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم متحد ہے اور پروٹیز کے خلاف سیمی فائنل میچ کے لیے میدان میں اترنے کے لیے بے تاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ اگر ٹیم گروپ میچوں کی طرح متحد ہو کر کھیلی تو اسے چیمپئن بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔