پاک افغان سرحد کی سیکورٹی بڑھا دی جائے گی،ترجمان دفتر خارجہ

جمعرات 3 اپریل 2014 15:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3اپریل 2014ء) ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ 5 اپریل کو افغان انتخابات کے موقع پر پاک افغان سرحد کی سیکورٹی بڑھا دی جائے گی۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ اسلام آبادکی ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں انتخابات کا حامی ہے،اور اس سلسلے میں ہر قسم کی مدد دینے کو تیار ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے دوران سیکورٹی دینا افغان نیشنل سیکورٹی فورس کی ذمہ داری ہے، دہشت گردی کے خطرے کے باوجود توقع ہے افغان عوام انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :