لاہور پولیس کا کارنامہ، 9 ماہ کے بچے پرقاتلانہ حملے کا مقدمہ بنادیا
جمعرات 3 اپریل 2014 15:06
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3اپریل 2014ء) لاہورپولیس کاایک اورکارنامہ،صرف9ماہ کے بچے پر پولیس پرقاتلانہ حملے کامقدمہ درج کرلیا۔ملزم اپنے دادا کی گودمیں بیٹھ کر عدالت میں پیش ہواتو اس کا ہتھیار فیڈر بھی اس کے پاس تھا۔عدالت نے ضمانت تو منظور کر لی مگر جب ضمانت نامے پر انگوٹھے لگانے کاوقت آیا تو معصوم رونے لگ گیا۔لاہورکارہائشی9ماہ کاموسیٰ خان،جس نے ابھی چلنا بھی نہیں سیکھا۔مسلم ٹاوٴن پولیس نے اس کے خلاف پتھراوٴ اور ساتھیوں سے مل کر پولیس کو قتل کرنے کی کوشش کا مقدمہ درج کرلیا ۔ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے یکم فروری کوسوئی گیس عملے کے ساتھ ریڈ کیا توبچے نے حملہ کر دیا۔ آج ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی کی عدالت میں بچے کی پیشی تھی۔
(جاری ہے)
معصوم اپنے دادا یسیٰن کی گود میں عدالت میں پیشی پرآیا تو اس کا ہتھیاردودھ سے لوڈڈ فیڈر اس کے منہ میں تھا۔
ہر کوئی ملزم کو دیکھ کر ششدراور اس کاجرم سن کر حیران رہ گیا۔ڈیوٹی مجسٹریٹ نے بچے کی ضمانت تو منظورکر لی۔مگر ضمانت نامے پر انگوٹھے لگانے کا وقت آیا تو عدالت"انصاف اندھا ہوتاہے "کے مصداق خاموش اور ملزم ،جس کا انگوٹھا پکڑ کر پہلے سیاہی میں ڈبویا گیااور پھر کاغذ پر ثبت کیا گیا۔یہ سب برداشت نہ کر تے ہوئے رونے لگا۔دادانے لاچارگی کے عالم میں فیڈر دوبارہ اس کے منہ میں دے دیا۔خبرمیڈیا پر چلی تو اعلیٰ پولیس حکام اور حکومت کو بھی ہوش آیا۔مقدمہ درج کرنے والا تھانیدارکاشف کو معطل کردیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشن رانا عبدالجبار نے ایس پی اقبال ٹاوٴن سے24گھنٹوں میں رپورٹ بھی مانگ لی۔صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھونے بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا۔مزید اہم خبریں
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.