ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر کل سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان

جمعرات 3 اپریل 2014 14:15

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3اپریل 2014ء) حکومت سندھ نے پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 35ویں برسی کے موقع پر 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی منظوری کے بعد ذوالفقار علی بھٹو کی 35ویں برسی کے موقع پر کل صوبے میں عام تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے تاہم اس کا اطلاق وفاقی اور نجی اداروں پر نہیں ہوگا۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے بانی کی برسی کے موقع پر پارٹی کی جانب سے کل گڑھی خدا بخش میں تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں پارٹی کے مرکزی رہ نما، وزرا، سینٹرز، ممبران اسمبلی اور کارکنان شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :