ذولفقار علی بھٹو شہید کی35ویں برسی کل انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی

جمعرات 3 اپریل 2014 13:42

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3اپریل 2014ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئر مین ذولفقار علی بھٹو شہید کی35ویں برسی (آج)جمعہ کوانتہائی عقیدت و احترام سے گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں منائی جائیگی۔

(جاری ہے)

ذولفقار علی بھٹو شہید کو ملک اور عوام کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا جائیگا اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن نے سعید چاولہ کی سربراہی میں بھٹو شہید مزارکمیٹی تشکیل دی ہے جس کے ممبران اسلم سموں،کریم شاہ،ناصر شہنشائی ،زاہد بلوچ،ذولفقار ذلفی،وسیم بلوچ،سہیل دہلوی،حفیظ صدیقی ،اکرم گوندل،اور انور زخمی شامل یہ کمیٹی لاڑکانہ پہنچ کر بھٹو شہید کے مزار کے پاس ایک استقبالیہ کیمپ لگائے گی کراچی سے جانے والے کارکنان کے لئے سبیل اور لنگر کا اہتمام کرینگے۔

متعلقہ عنوان :