پرویز مشرف کیس مقافات عمل کا نمونہ ہے‘حافظ حسین احمد

جمعرات 3 اپریل 2014 13:42

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3اپریل 2014ء) جمعیت علمائے اسلام(ف) کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کیس مقافات عمل کا نمونہ ہے۔ نواز شریف بھی اسی پوزیشن پر تھے ۔ سعودی عرب ان کے لئے زور لگا رہا تھا اس میں کامیابی ہوئی اور میاں نواز شریف سعودی عرب سدھارے۔ جس پر رفیق تارڑ نے غیر آئینی صدر کی حیثیت سے دستخط کر دیئے۔

آج پرویز مشرف کیلئے وہی ڈیمانڈ سعودی عرب کر رہا ہے۔ چونکہ نواز شریف تاجر ہیں اس دفعہ سعودی عرب کے ساتھ ساتھ دیڑھ ارب ڈالر کا وزن بھی شامل ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ اس بات کو عدالت بھانپ چکی اس لئے فیصل عرب نے سعودی عرب کا معاملہ اپنی کورٹ سے نکال کر نواز شریف کی کورٹ میں ڈال دیا۔ اب نواز شریف اس معاملہ کو دوبارہ کورٹ کے حوالہ کر کے اپنے آپ کو بظاہر بری الزمہ ثابت کرنا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

لیکن18کروڑ عوام سمجھ دچکے ہیں کہ سعودی عرب کی مداخلت سے پرویزمشرف کو ریمنڈ ڈیوس کی طرح ملک سے باہر بھجواسکے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ غداری کا فرد جرم اگر فرد واحد پر عائد کیا گیا ہے تو ریٹائرمنٹ کے بعد فوج کو بھی پرویز مشرف کا پشت بان بننے کا تاثر بھی ختم کرنا ہو گا۔ تا کہ غداروں کے اثرات اداروں کے امیج متاثر نہ کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :