اسلام آباد اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام میراتھن ریس 13اپریل کو اسلام آباد میں ہوگی

جمعرات 3 اپریل 2014 13:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3اپریل 2014ء) اسلام آباد اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام میراتھن ریس 13اپریل کو اسلام آباد میں ہوگی جس میں پیشہ ور اور غیر پیشہ ور اتھلیٹس حصہ لے سکیں گے۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ممتاز الحق نے بتایا کہ میراتھن فیصل مسجد سے براستہ زیرو پوائنٹ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں اختتام پذیر ہوگی۔ یہ دس کلو میٹر کا فیصلہ ہوگا۔ میراتھن میں حصہ لینے والی اتھلیٹس 13اپریل صبح نو بجے تک اپنی نام رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میرا تھن پہلے6 اپریل کو ہونی تھی اور جس کو مختلف سپورٹس مقابلوں کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے اور اب یہ 13اپریل کو ہوگی-

متعلقہ عنوان :