15 ویں ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ کل سے بھارت میں شروع ہوگی

جمعرات 3 اپریل 2014 13:22

موہالی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3اپریل 2014ء) ویں ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ (آج)جمعہ4 اپریل سے بھارت کے شہر موہالی میں شروع ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ (آج)4 سے 10 اپریل تک موہالی، بھارت میں کھیلی جائیگی۔جس میں مختلف ممالک کے کیوسٹ ٹائٹل کے حصول کے لیے پنجہ آزمائی کرینگے۔ ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد ماجد علی کو ٹاپ سیڈ مقرر کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایونٹ 10 اپریل تک جاری رہے گا چیمپئن شپ میں چار پاکستانی کھلاڑی بھی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گے جن میں محمد ماجد علی، حمزہ اکبر، محمد حارث ندیم اور عامر طارق شامل ہیں۔ اعلان کردہ ڈراز کے مطابق پاکستانی پلیئر محمد ماجد علی کو گروپ اے میں چین، بھارت اور جاپان کے کھلاڑیوں کا چیلنج درپیش ہو گا، حمزہ اکبر کو گروپ ڈی میں چین، بھارت اور سری لنکن کھلاڑیوں کے ساتھ رکھا گیا  محمد حارث ندیم گروپ ایف میں شام، بھارت اور تھائی لینڈ کے کیوئسٹس کا مقابلہ کریں گے جبکہ عامر طارق گروپ جی میں چین، بھارت اور سری لنکن کھلاڑیوں کے آمنے سامنے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :