17 ویں ایشین سکواش چیمپئن شپ کی تیاری کے لئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

جمعرات 3 اپریل 2014 13:22

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3اپریل 2014ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام 17 ویں ایشین سکواش چیمپئن شپ کی تیاری کے لئے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ(آج) جمعہ سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز کے مطابق تربیتی کیمپ میں بارہ سے سولہ مرد کھلاڑی اور آٹھ سے دس خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے ۔

(جاری ہے)

کیمپ میں شرکت کے لئے آنے والیں لڑکیوں میں رفعت خان، ثمر انجم، مقدس اشرف، سعدیہ گُل زویا خالد، روشنا محبوب، صائمہ شوکت اور مدینہ شامل ہیں۔ کوچز کے فرائض جمشید گل، فہیم گل اور محمد آصف انجام دیں گے۔17 ویں ایشین سکواش چیمپئن شپ 10 سے 15 جون تک ہانگ کانگ میں جبکہ عالمی مینز اور ویمنز جونیئر انفرادی اور ٹیم چیمپئن شپ10 سے 21 اگست تک نمیبیا میں کھیلی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :