سلو بھیا اور گووندا کی ملاقات، پارٹنر کے سیکوئل پر بات چیت

جمعرات 3 اپریل 2014 13:21

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3اپریل 2014ء) بالی وڈ ڈائریکٹرز کو ریجنل فلموں کا ہندی ری میک اور سیکوئل بنانے کا بخارچڑھا ہوا ہے اور اب برسوں پہلے آئی کامیڈی رومینٹک مووی پارٹنر کا بھی دوسرا حصہ تیارہوگا، ڈیوڈ دھون کی ہدایات میں بننے والی اس مووی میں ہنسی کی پھلجڑیاں چھوڑتے دکھائی دیئے سلو بھیا اور کامیڈی کے بادشاہ گووندا، قہقہوں کی گونج کے ساتھ ساتھ حسیناوٴں لارا دتہ اور کترینہ کیف نے بھی رومانس کا تڑکا لگایا اور اب خبریں گرم ہیں کہ چلبل پانڈے نے کی ہے گووندا جی سے ملاقات جس میں ہوئی ہے ان دونوں کی پارٹنر کا سیکوئل بنانے کی بات ، لیکن پارٹنر کے دوسرے پارٹ میں بالی وڈ کی کون کون سی اداکارائیں چلائیں گی ان پر نینوں کے تیر، یہ بھی جلد ہی سامنے آجائے گا۔