آسکر ونر لیپیٹا کو’ ’لنچ بکس“ نے رومانٹک کردیا

جمعرات 3 اپریل 2014 13:21

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3اپریل 2014ء)آسکر ونر اداکارہ لیوپییٹا آمونڈی نے عرفان خان کی فلم ”لنچ بکس“ کی تعریف کرتے ہوئے فلم کو ایک مکمل لو اسٹوری قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

لیوپیٹا نے یہ کمینٹس لنچ بکس دیکھنے کے بعد ٹوئٹر پر جاری کیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ فلم خاص کر ٹھنڈے اور بادلوں والے موسم میں دیکھنی چاہیے۔ اس فلم کے ڈائریکٹر اور رائٹر رتیش بٹرا ہیں۔ فلم میں عرفان خان کے علاوہ نمرات کور اور نوازالدین صدیقی کا لیڈ رول ہے۔