فلم ”جل“ کل سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعرات 3 اپریل 2014 13:20

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3اپریل 2014ء) بالی ووڈ فلم” جل“ کی تعارفی تقریب ہوئی جس میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کی۔بالی ووڈ فلم جل بھارت میں ریلیز سے قبل بین الاقوامی فلمی میلے بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں اپنی دھاک بٹھا چکی ہے، فلم کی کہانی صحرا کے دیہات کی ہے، جہاں پانی کی قلت نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے، جو صحرا میں پانی تلاش کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔جل میں انسانی رویوں کے تاریک پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ فلم4 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :