کراچی میں ایڈمٹ کارڈز سے محروم طلبہ کی اسکول میں ہنگامہ آرائی، امتحانی مرکز میں پرچہ ملتوی
جمعرات 3 اپریل 2014 13:07
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3اپریل 2014ء) کورنگی میں ایڈمٹ کارڈز سے محروم میٹرک کے طلبا نے احتجاج کرتے ہوئے اسکول کا گیٹ ہی توڑ ڈالا جس کے بعد حکام نے اس مرکز میں آج ہونے والا پرچہ دوسرے اسکول میں منتقل کردیا۔کراچی کے علاقے کورنگی میں واقع گورنمنٹ عزیز سیکنڈری اسکول کے درجنوں طلبہ ایڈمٹ کارڈز نہ ملنے پر مشتعل ہوگئے اور انہوں نے احتجاج شروع کردیا، اسی دوران مشتعل لڑکے دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوگئے اور انہوں نے وہاں موجود طلبا کو بھی امتحان دینے سے روکا۔
صورت حال زیادہ بگڑی تو پولیس نے پہنچ کر اسکول کا کنٹرول سنبھال لیا۔ اعلیٰ تعلیمی ثانوی بورڈ نے احتجاج کے باعث امتحانی مرکز تبدیل کرکے گورنمنٹ بوائز ملت سیکنڈری اسکول کورنگی نمبر دو میں منتقل کردیا۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ طلبہ کو امتحان کے لئے اضافی وقت بھی دیا جائے گا۔
ایڈمٹ کارڈز سے محروم بچوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے بروقت امتحانی فارم پر کرکے فیس کے ہمراہ اسکول انتظامیہ کے پاس جمع کرادیئے تھے تاہم اسکول انتطامیہ وہ پیسے خرد برد کرگئی اور ان کا مستقبل داؤ پر لگادیا۔
بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متعلقہ اسکول کی جانب سے امتحانی فارم جمع ہی نہیں کرائے گئے تو اس صورت میں ایڈمٹ کارڈز کا اجرا ممکن ہی نہیں۔ دوسری جانب پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے گورنمنٹ عزیز اسکول کو امتحانی مرکز ماننے سے ہی انکار کردیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.