لاہور ہائیکورٹ نے نافرمان پولیس افسروں کی فہرست مانگ لی

جمعرات 3 اپریل 2014 12:42

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3اپریل 2014ء) چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ جسٹس عمرعطابندیال نے قراردیاہے کہ عدالتیں صاف اورشفاف تفتیش روکنے میں حصہ دارنہیں بنیں گی،ملزم چھوٹاہویابڑا،جج ہویاوکیل۔

(جاری ہے)

یاکوئی پولیس افسر،انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے۔ جسٹس عمرعطابندیال نے یہ ریمارکس لاہورہائی کورٹ میں عدالتوں کی ناقص سیکیورٹی کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران دیئے، چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے والے پولیس افسروں کی فہرست طلب کرلی اورکیس پرمزید کارروائی 6مئی تک ملتوی کردی۔