پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں کیڈٹس کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ

جمعرات 3 اپریل 2014 12:42

رسالپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3اپریل 2014ء)پاکستان ائیر فورس اکیڈمی رسالپور میں کیڈٹس کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ کی شاندار تقریب ہوئی ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ خطے کے بہت سے سیکورٹی چیلنجزسے نمٹنا ہے۔

(جاری ہے)

پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں کیڈٹس کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ کی تقریب میں 134 جی ڈی پائلٹ سمیت 4 مختلف کورسز کے کیڈٹس کی کمیشننگ پریڈ ہوئی۔

اعزازی شمشیر اور چیف آف ایئر اسٹاف پائلٹ آفیسر ٹرافی حافظ محمد عمر کو دی گئی،تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل راشد محمود نے پاس آوٴٹ کرنیوالے کیڈٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایئر فورس دنیا بھر میں اعلیٰ مقام رکھتی ہے ،رسالپور اکیڈمی کیڈٹس کو بہترین تربیت فراہم کرتی ہے۔