قصوری جھوٹ بول کر مشرف کی توجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں،پرویز رشید

جمعرات 3 اپریل 2014 12:06

قصوری جھوٹ بول کر مشرف کی توجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں،پرویز رشید

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3اپریل 2014ء) احمد رضا قصوری نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے پرویز مشرف کو 5 سال تک واپس نہ آنے کی شرط پر باہر جانے کے معاہدے کی پیشکش کی تھی، مشرف نے یہ پیشکش مسترد کردی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ قصوری جھوٹ بول رہے ہیں،پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے پرویز مشرف کو خفیہ معاہدے کی پیش کش کی تھی جس میں کہا گیا کہ پرویز مشرف 5 سالہ بانڈ بھریں اور ملک سے باہر جانے کی صورت میں آئیندہ 5 سال تک واپس نہ آئیں۔

احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے اس معاہدے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ہی ملک سے باہر جائیں گے۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ حکومت نے مشرف کو بانڈ بھرنے کی کوئی پیشکش نہیں کی ہے، قصوری جھوٹ بول کر پھر سے مشرف کی توجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں، مشرف نے احمد رضا قصوری کو قانونی ٹیم سے نکال دیا اس لیے بے پرکی اڑا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :