پرویز مشرف 3 ماہ بعد اسپتال سے فارغ، فارم ہاؤس منتقل

جمعرات 3 اپریل 2014 11:37

پرویز مشرف 3 ماہ بعد اسپتال سے فارغ، فارم ہاؤس منتقل

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3اپریل 2014ء) سابق صدرپرویز مشرف کو آرمڈ فورسزانسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے چک شہزاد میں واقع ان کے فارم ہاؤس منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سابق صدر پرویز مشرف کو آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فارغ کرکے براستہ فیض آباد انٹر چینچ راولپنڈی سے چک شہزاد میں واقع ان کے فارم ہاؤس میں منتقل کردیا گیا ہے، ان کی فارم ہاؤس منتقلی کے وقت سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ اس سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ان کے فارم ہاؤس کے اطراف کی بھی مکمل تلاشی لی۔

سابق صدر کی ان کی رہائش گاہ منتقلی کے بعد وہاں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کی نفری کو بڑھا دیا ہے۔ واضح رہے کہ پرویز مشرف کو 3 جنوری کو خصوصی عدالت میں پیشی سے قبل طبیعت بگڑنے پر راولپنڈی کے اے ایف آئی سی منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ 3 ماہ زیر علاج رہے۔

متعلقہ عنوان :