قومی اسمبلی میں ”گدھے“ کا تذکرہ‘ ،موبائل فون کمپنی کے اشتہار پر اپوزیشن کا اعتراض، صاف آواز کا مسئلہ تھا تو گدھے اشتہار میں آگئے‘ وزیر اطلاعات کے جواب پر ایوان میں قہقہہ

بدھ 2 اپریل 2014 02:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل۔2014ء) قومی اسمبلی میں ”گدھے“ کا تذکرہ‘ موبائل فون کمپنی کے اشتہار پر اپوزیشن کا اعتراض‘ صاف آواز کا مسئلہ تھا تو گدھے اشتہار میں آگئے‘ وزیر اطلاعات کے جواب پر ایوان میں قہقہہ‘ ایوان کشت زعفران بن گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو اس وقت قومی اسمبلی کا ہال قہقہوں سے گونج اٹھا جب ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ ٹی وی اشتہارات میں اب موبائل فون کمپنیاں ”گدھے“ بھی لے آئی ہیں اس پر وزارت اطلاعات کو ایکشن لینا چاہئے جس پر جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ موبائل فون کمپنی کے اشتہار میں صاف آواز اس طرح نہیں تھی جس طرح معزز رکن کی آرہی ہے اور ٹیلیفون سننے والے نے ”گدا“ سننے کی بجائے ”گدھا“ اور اسلئے ”گدھا“ اشتہار میں آگیا جس پر ایوان میں زوردار قہقہہ لگ گیا اور ایوان کشت زعفران بن گیا۔