آئی سی سی نے ورلڈ ٹی 20میں ٹیموں اور پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کردی، بھارت ورلڈ کپ میں ناقابل شکست رہنے کے وجہ سے 23پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ، سری لنکا 30پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ، قومی کرکٹ ٹیم 43پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی، کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے آرون فنچ کا پہلی پوزیشن پر قبضہ ہے، احمد شہزاد 14 درجہ بہتری کے بعد 11 ویں پوزیشن پر آگئے، باؤلنگ میں ویسٹ انڈیز کے بدری ناتھ اور سنیل نارائن پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود

بدھ 2 اپریل 2014 02:40

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل۔2014ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ورلڈ ٹی 20میں ٹیموں اور پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کردی ہے ۔ حالیہ ٹی 20ورلڈ کپ میں پول میچز ختم ہونے کے بعد تازہ رینکنگ کے مطابق بھارت ورلڈ کپ میں ناقابل شکست رہنے کے وجہ سے 23پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ سری لنکا 30پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ قومی کرکٹ ٹیم 43پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں ، کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے آرون فنچ کا پہلی پوزیشن پر قبضہ ہے، احمد شہزاد 14 درجہ بہتری کے بعد 11 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

عمر اکمل بھی 5 درجہ ترقی کر کے 16 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ باؤلنگ رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے بدری ناتھ اور سنیل نارائن بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ سعید اجمل تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں دیگر میں شاہد فریدی اور محمد حفیظ کا مشترکہ 9 واں نمبر ہے۔

(جاری ہے)

عمر گل بھی 4 درجہ ترقی کے بعد 36 نمبر پر موجود ہیں۔ ٹیموں میں ساؤتھ افریقہ چوتھے، ویسٹ انڈیز پانچویں ، آسٹریلیا چھٹے نیوزی لینڈ ساتویں ، انگلینڈ آٹھویں ، آئرلینڈ نویں ، جبکہ حالیہ ورلڈ کپ کی میزبان ٹیم بنگلہ دیش دسویں نمبر پر ہے ۔

باؤلنگ میں چوتھے نمبر پر آسٹریلیا کے مچل سٹارک ، پانچویں پر سری لنکا کے سمانائیکے ،چھٹے نمبر پر بھارت کے ایشوین ، ساتویں میں نیوزی لینڈ کے نیتھن میکلوم ، آٹھویں پہ سری لنکا کے کولیسیکرا ، نویں پہ شاہد آفریدی اور دسویں پر محمد حفیظ موجود ہیں ۔