Live Updates

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب کے اراکین اسمبلی کے کردار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا، عمران خان کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید پر سخت تنقید کی گئی، ان پرتحفظات کااظہار کیا گیا،عمران خان کا جلد پنجاب کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ۔ عمران خان عوامی مسائل پر بھر پور کردار ادا کرنے کے احکامات دیں گے،ذرائع

بدھ 2 اپریل 2014 00:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل۔2014ء) تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں تحریک انصاف پنجاب کے اراکین اسمبلی کے کردار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔ذرائع کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید پر سخت تنقید کی گئی اور ان تحفظات کا بھی اظہار کیا گیاکہیں محمود الرشید اپنے بھائی کی نوکری کی خاطر غیر موثر اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا تو نہیں کررہے ۔

ذرائع کیمطابق کو ر کمیٹی کے ارکان نے پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی طرف سے بھر پور اپوزیشن کا موثر کردار ادا نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا ۔ذرائع کیمطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جلد خود چیئر مین عمران خان بلائیں گے جس میں عمران خان انہیں عوامی مسائل پر بھر پور کردار ادا کرنے کے احکامات دیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کی مطابق پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے اراکین کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا یہ کمیٹی تحریک انصاف پنجاب کی پارلیمانی کمیٹی کی کارکردگی کی ماہانہ رپورٹ پارٹی چیئرمین اور کور کمیٹی کو دیا کریگی ۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید پر کڑی تنقید کی گئی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات