بجلی کی طلب اور رسد میں واضح فرق ہونے کے باعث لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ،موسلا دھار بارش سے بھی بجلی کا نظام تعطل کا شکار ،کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے

بدھ 2 اپریل 2014 22:12

بجلی کی طلب اور رسد میں واضح فرق ہونے کے باعث لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل۔2014ء) بجلی کی طلب اور رسد میں واضح فرق ہونے کے باعث لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، شام کے وقت ہونیوالی موسلا دھار بارش سے بھی بجلی کا نظام تعطل کا شکار رہا جس سے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ۔این ٹی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی کل پیداوار9300میگا واٹ جبکہ طلب 11500میگا واٹ ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

ہائیڈل سے 1400‘تھرمل سے 1480اور آئی پی پیز سے 6420میگا واٹ بجلی کی پیداوار حاصل ہوئی ۔ صبح سے ہونے والی بارش سے موسم کی صورتحال میں بہتری کے باوجود شہری علاقوں میں 8سے 10جبکہ دیہی علاقوں میں 14سے 16گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ریکارڈ کی گئی ۔بارش کے باعث مختلف مقامات بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ۔مجموعی طور پر 80سے زائد فیڈرز ڈیڈ شارٹ ہوئے جبکہ سینکڑوں جمپرز بھی متاثر ہوئے ۔ مختلف سب ڈویژنوں میں ایک درجن ٹرانسفارمر زجلنے کی شکایات بھی ریکارڈ کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :