فوج کو غداری کیس سے کوئی دلچسپی نہیں ، مشرف کی حمایت کرنیوالے فوج کے امیج کو خراب کر رہے ہیں ‘ اعتزاز احسن

بدھ 2 اپریل 2014 22:12

فوج کو غداری کیس سے کوئی دلچسپی نہیں ، مشرف کی حمایت کرنیوالے فوج کے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کا ٹرائل ضرور ہو گا اور وہ اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے ۔

(جاری ہے)

لاہور کے حلقہ این اے 124میں انتخابی عذر داری کے حوالے سے صوبائی الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ پرویز مشرف نے بزدلی کا مظاہرہ کیا ان کا نام ای سی ایل سے نکالنا مشکل ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوج خود مشرف سے نالاں ہے اور فوج کو غداری کیس سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ مشرف کی حمایت کرنے والے فوج کے امیج کو خراب کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :