کراچی ،پولیس مقابلے میں غیر ملکی کے ہلاک ہونے کا انکشاف،نیوکراچی پولیس کی کارروائی، رکشہ لفٹر گرفتار اسلحہ برآمد

بدھ 2 اپریل 2014 21:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل۔2014ء) پولیس مقابلے میں غیر ملکی کے ہلاک ہونے کا انکشاف، نیوکراچی پولیس کی کارروائی، رکشہ لفٹر گرفتار اسلحہ برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق گڈاپ ٹاون سہراب گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد امین عرف پتنگ کے نام سے شناخت کر لیا گیا، پولیس کے مطابق ملزم غیرملکی خفیہ ایجنسی کا ایجنٹ تھا جس نے جعلی طریقہ سے نادرہ کا اسمارٹ کارڈ بنا رکھا تھا ۔

پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق ملزم کی ختنہ بھی نہیں ہوئی تھی ۔ ایس پی نیوکراچی مقدس حیدر کے مطابق پولیس نے کارروائی کر کے رکشہ لفٹر گینگ کے 2ملزمان محمد مدنی اور کشور حسین کو گرفتار کرلیا ملزما ن کے قبضے سے 2ٹی ٹی پستول اور ٹیپو سلطان کے علاقے سے چھینا گیا رکشہ D-07462 برآمد کر لیا۔ ملزمان نے دوران تفتیش 10سے زائد رکشوں کی چوری کا انکشاف کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :