کنٹونمنٹ ایریامیں مسلح افواج 33پیٹرول پمپ ،62شاپنگ سینٹر اور مارکیٹیں چلا رہی ہیں،وزارت دفاع،سرگودھا سرکل میں تین ،ملتان میں دو، ، لاہور میں چار ،گوجرانوالہ میں سات ،حیدرآبادمیں تین،کراچی میں دو ، راولپنڈی میں سات،ایبٹ آبادمیں پانچ پیٹرول پمپ ہیں،وزارت دفاع کا قومی اسمبلی میں تحریری جواب

بدھ 2 اپریل 2014 21:02

کنٹونمنٹ ایریامیں مسلح افواج 33پیٹرول پمپ ،62شاپنگ سینٹر اور مارکیٹیں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل۔2014ء) وزارت دفاع نے قومی اسمبلی کو بتایاہے کہ چھاؤنی والے علاقوں میں مسلح افواج 33پیٹرول پمپ اور62شاپنگ سینٹر اور مارکیٹیں چلا رہی ہیں،گزشتہ روز پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین کے سوال کے جواب میں وزارت دفاع نے تحریری جواب میں کہاکہ کنٹونمنٹ کے علاقوں میں مسلح افواج کے زیر انتظام 54 سکول بھی چل رہے ہیں،وزارت دفاع کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب کے مطابق سرگودھا سرکل میں فوج کے تین پیٹرول پمپ، ایک شاپنگ سینٹر، ملتان سرکل میں دو پیٹرول پمپ، ایک شاپنگ سینٹر، 14 سکول، لاہور سرکل میں چار پیٹرول پمپ، 35 شاپنگ سینٹر، 13 سکول، گوجرانوالہ سرکل میں سات پیٹرول پمپ، تین شاپنگ سینٹر، دو سکول، حیدرآباد سرکل میں تین پیٹرول پمپ اور دو شاپنگ سینٹر، کراچی سرکل میں دو پیٹرول پمپ، سات شاپنگ سینٹر، تین سکول، راولپنڈی سرکل میں سات پیٹرول پمپ، چھ شاپنگ سینٹر، پانچ سکول اور ایبٹ آباد سرکل میں پانچ پیٹرول پمپ، سات شاپنگ سینٹر اور 17 سکول ہیں، کوئٹہ کے چھاؤنی والے علاقوں میں بھی مسلح افواج کے سات شاپنگ سینٹر ہیں، جبکہ ایبٹ آباد سرکل میں بھی سات شاپنگ سینٹر اور راولپنڈی سرکل میں چھ شاپنگ سینٹر ہیں۔


؎