پارلیمنٹ لاجز خصوصی کمیٹی کا اجلاس نہ ہو سکا، عملہ ریکارڈ کی فائلیں اٹھائے ایک گھنٹہ تک کانسٹیٹیوشن روم کے باہر کمیٹی چیئرمین اور اراکین کا راستہ تکتا رہا

بدھ 2 اپریل 2014 21:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل۔2014ء) پارلیمنٹ لاجز بارے خصوصی کمیٹی کا بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں بلایا گیا اجلاس نہ ہوسکا ۔ کمیٹی میں شرکت کیلئے آنے والے مختلف اداروں کے اہلکار کانسٹیوشن روم کے باہر ایک گھنٹہ تک چیئرمین کمیٹی اور اراکین کا راستہ تکتے رہے۔

(جاری ہے)

تاہم ایک گھنٹہ بعد انہیں مطلع کیا گیا کہ کمیٹی کا اجلاس پیر تک مئوخر کر دیا گیا ہے۔ اجلاس منسوخ ہونے کی وجہ کانسٹیٹوشن روم میں سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی فنانس کمیٹی کا اجلاس بتایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :