کراچی، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے دو ٹارگٹ کلرز کو 90 دن کی نظر بندی پر رینجرز کے حوالے کردیا

بدھ 2 اپریل 2014 20:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل۔2014ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے دو ٹارگٹ کلرز کو 90 دن کی نظر بندی پر رینجرز کے حوالے کردیاہے۔

(جاری ہے)

ملزم شعیب اور اکرم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر3 میں پیش کیا گیا جہاں رینجرز نے عدالت سے ملزمان کی 90 دن کی نظربندی کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔رینجرز زرائع کے مطابق ملزمان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے اور ان کو ٹارگٹ کلنگ و بھتہ خوری کے الزام میں آرام باغ تھانے کی حدود سے گرفتار کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :