پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط نے سفارتی اسناد بھارتی صدر کو پیش کردیں ،پاکستان بھارت کے ساتھ ایل او سی سمیت تمام تنازعات کا پرامن حل چاہتا ہے ،پاکستانی ہائی کمشنر ،امید ہے بھارت میں انتخابات کے بعد آنیوالی حکومت ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے میں مثبت کردار ادا کریگی ،گفتگو

بدھ 2 اپریل 2014 20:15

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل۔2014ء) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے اپنی سفارتی اسناد بھارتی صدر کو پیش کردیں۔سفارتی اسناد پیش کرنے کی تقریب بھارتی ایوان صدر نئی دلی میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں بھارتی وزارت خارجہ کے افسران بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

تقریب کے بعد بھارتی صدر پرناب مکھرجی سے ملاقات میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم میاں نواز شریف کا پیغام پہنچایا، عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ ایل او سی سمیت تمام تنازعات کا پرامن حل چاہتا ہے اور اس کے لیے باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امید ہے بھارت میں نئے انتخابات کے بعد آنے والی حکومت ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے میں مثبت کردار ادا کرے گی۔

متعلقہ عنوان :