طالبان نے سیز فائر میں توسیع نہیں کی، جنگ دوبارہ شروع ہو جائیگی:خالد خراسانی

بدھ 2 اپریل 2014 19:53

طالبان نے سیز فائر میں توسیع نہیں کی، جنگ دوبارہ شروع ہو جائیگی:خالد ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل۔2014ء) تحریک طالبان پاکستان کے رہنما خالد عمر خراسانی نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان نے سیز فائر میں توسیع نہیں کی، اب جنگ دوبارہ شروع ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

خالد عمرخراسانی نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ فائر بندی کے دوران حکومت کی جانب سے وعدہ شکنی ہوئی، جو نقصان ہوا وہ حکومت، فوج اور سیاسی جماعتوں کی طرف سے ہوا ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام بااثر طبقے جنگ جاری رکھنا چاہتے ہیں، مشرف کے مسئلے کا حل ان کا نام ای سی ایل سے ہٹا کر نکالا جا رہا ہے۔کرکٹ ٹیم کی ٹی20ورلڈکپ میں ہار کے متعلق خالد عمر خراسانی کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش میں پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز سے ٹی 20 ہار گئی، اللہ نے اس قوم کو روتے ہی رہنے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :