فرانس کے رچرڈ گیسکوئٹ فٹنس مسائل کے باعث جرمنی کے خلاف ڈیوس کپ کوارٹرفائنل سے باہر

بدھ 2 اپریل 2014 17:39

پیرس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2اپریل 2014ء) فرانس کے ٹینس سٹار رچرڈ گیسکوئٹ فٹنس مسائل کے باعث جرمنی کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کوارٹر فائنل سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

فرانس ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق گیسکوئٹ کمر کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے ہیں اور ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ جرمنی کے خلاف ڈیوس کپ کوارٹر فائنل نہیں کھیلیں گے۔ ایف ایف ٹی کا کہنا ہے کہ گیسکوئٹ کی جگہ ٹیم کپتان ارناڈ کلیمنٹ نے ایڈارڈ راجر ویسلین اور مائیکل للوڈرا کو ٹیم میں طلب کیا ہے۔ واضح رہے کہ جرمنی کی ٹیم کو بھی ٹومی ہاس اور فلورین میئر کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، دونوں کھلاڑی بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں

متعلقہ عنوان :