انگلینڈ کے کپتان سٹورٹ براڈ نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر شائقین سے معافی مانگ لی

بدھ 2 اپریل 2014 17:39

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2اپریل 2014ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے قائد اور فاسٹ باؤلر سٹورٹ براڈ نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر اپنے شائقین سے معافی مانگ کر لی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں براڈ نے کہا کہ میگا ایونٹ کے آخری لیگ میچ میں ہالینڈ کے ہاتھوں شکست پر بے حد مایوسی ہوئی، کھلاڑیوں نے شائقین کو مایوس کیا جس پر وہ معذرت خواہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ دو سال سے ٹیم کی قیادت سے لطف اندوز ہو رہے تھے لیکن ورلڈ ٹی ٹونٹی میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے وہ عہدہ چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں اور ہو سکتا ہے کہ وہ ایک ماہ کے اندر یہ فیصلہ کر لیں۔

متعلقہ عنوان :