راولاکوٹ‘نادراکاغریب عوام کے متعلق انوکھافیصلہ، شناختی کارڈاورب فارم میں معمولی غلطی پربھی تصحیح کے لیے تین اخبارات میں اشتہارکی شرط

بدھ 2 اپریل 2014 17:23

راولاکوٹ‘نادراکاغریب عوام کے متعلق انوکھافیصلہ،  شناختی کارڈاورب ..

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2اپریل 2014ء)نادراکاغریب عوام کے متعلق انوکھافیصلہ‘ شناختی کارڈاورب فارم میں معمولی غلطی پربھی تصحیح کے لیے تین اخبارات میں اشتہارکی شرط عوام کانادراسے تین اخبارکے بجائے ایک قومی روزنامے میں اشتہارکی شرط عائدکرنے کامطالبہ۔نادراتین قومی اخبارات کے اشتہارکی شق ختم کرئے،نادراکاعملہ خودغلطی کرتاہے اوراس کی سزاعوام کوبھگتنی پڑتی ہے،ایک نام کی درستگی کے عوض غریب عوام کے ہزاروں روپے خرچ کروائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارنادرامثاثرین نے اخبارات کوجاری تحریری بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ پہلے شناختی کارڈپرغلطی پرایک ہی اخبارمیں اشتہاردیاجاتاتھالیکن اب تین اخبارات کے اشتہارنادرانے شق رکھی ہے جس پرشناختی کارڈمیں غلطی درست کروانے پرہزاروں روپے خرچ کروائے جاتے ہیں۔نادراکے اس امرسے لوگوں کوسخت مشکلات کاسامناہے شہریوں نے مطالبہ نادراکے اعلیٰ حکام اس کانوٹس لے کرغریب عوام نیکی کرتے ہوئے صرف ایک اخبارمیں اشتہارچھپوانے کی شرط رکھوائیں۔