وزیر اعظم سے برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر کم ڈیروچ کی ملاقات ، دو طرفہ تعلقا ت پر تبادلہ خیال

بدھ 2 اپریل 2014 17:00

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2اپریل 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے تمام فریقین سے مشاورت کے بعد طالبان سے مذاکرات کئے جارہے ہیں ، پاکستان عدم مداخلت کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے ، افغانستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے ،خطے میں اسلحے کی دوڑ میں شامل نہیں ہونا چاہتے ، صحت اور تعلیم سمیت سماجی شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جبکہ برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیرکم دروچ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کا ملک پاکستان کو اندرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے سپورٹ جاری رکھے گا ۔

بدھ کو وزیر اعظم سے برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر کم ڈیروچ نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر برطانیہ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل سر نکولن ہوگٹن، پاکستان اور افغانستان کے لئے برطانیہ کے خصوصی نمائندے سائمن گاس، پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر فلپ بارٹن اور وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں، دہشت گردی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے ہم نے مذاکرات کے لئے تمام متعلقہ فریقین کے درمیان اتفاق رائے پیدا کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان عدم مداخلت کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے اور ہماری سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہو گی، ہم افغانستان میں جمہوری عمل کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں اسلحے کی دوڑ میں شامل نہیں ہونا چاہتے ، خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں، صحت اور تعلیم سمیت سماجی شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے اس سلسلے میں مختلف اقدامات کئے ہیں۔ وزیراعظم نے پاکستان میں سماجی شعبے کے لئے برطانیہ کی امداد کو سراہا۔ اس موقع پر برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر کم ڈیروچ نے کہا کہ ہم پاکستان کی داخلی سلامتی کے مقاصد کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں پر بھی اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت ترقی کر رہی ہے۔ قومی سلامتی کے مشیرکم دروچ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کا ملک پاکستان کو اندرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے سپورٹ جاری رکھے

متعلقہ عنوان :