قیام امن کے لئے ہر حد تک جائیں گے، گورنر خیبر پختونخوا

بدھ 2 اپریل 2014 16:47

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2اپریل 2014ء) گورنر خیبر پختون خوا شوکت اللہ خان نے کہا ہے کہ قیام امن کے لئے ہر حد تک جائیں گے جو قوتیں ہمیں بدامنی کی طرف لے جائیں گی ہم ان کے خلاف بھی لڑیں گے۔ پشاور میں سرحد ایوان صنعت و تجارت کے ارکان سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں گورنر شوکت اللہ خان نے کہا کہ وہ طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل سے مطمئن ہیں۔

پہلی مرتبہ سنجیدہ مذاکرات کی کوشش کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

مذکراتی عمل میں تمام اسٹیک ہولدز شامل ہیں۔صوبائی اور مرکزی حکومت مذاکراتی عمل میں بھر پور تعاون کر رہی ہے۔ مذاکرات کی کامیابی اور قیام امن کے لیے حکومت آخری حد تک جائیں گے اور جو قوتیں ہمیں بدامنی کی طرف لے کے جائیں گے ہم انکے خلاف بھی لڑیں گے۔گورنر نے کہا کہ اللہ نہ کرے کہ پشاور کے حالات کراچی جیسے ہوں ۔پاکستان کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔ معیشت ، تعلیم ،توانائی دہشتگردی جیسے اہم مسائل ہیں۔ گورنر نے کہا کہ تاجروں کو سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے جارہے ہیں بہت جلد تاجروں کو اسلحہ لائسنس کا اجراء کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :