مشرف کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست ،وزیراعظم کی مشاورت

بدھ 2 اپریل 2014 15:59

مشرف کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست ،وزیراعظم کی مشاورت

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2اپریل 2014ء) وزیراطلاعات پرویز رشیدنے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی، جس میں پرویز مشرف کے متعلق امور پر مشاورت کی گئی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال ،پرویز مشرف پر فرد جرم عائد ہونے اور ای سی ایل سے ان کے نام کے اخراج کے متعلق امور پر مشاورت کی گئی۔ذرئع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں میڈیا سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :