کراچی، دودھ اور دہی کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کردیا گیا

بدھ 2 اپریل 2014 14:47

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2اپریل 2014ء) کراچی میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں دکان داروں نے ازخود اضافہ کردیا۔ دودھ کی قیمت 84 روپے جب کہ دہی 120روپے فی کلو کی نئی بلندترین سطح پرپہنچ گئی۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہرقائد میں مختلف دکانوں پر دودھ اور دہی کی قیمتوں میں دکان داروں نے من مانا اضافہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

فی کلو قیمتوں میں6 سے7 روپے کے اضافے کے بعد مختلف علاقوں میں فی کلو دودھ 82 روپے سے84روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے جب کہ دہی 120روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔

دودھ فروشوں کا موقف ہے کہ ڈیری مالکان نے قیمتوں میں من مانا اضافہ کیا ہے جس کی وجہ سے وہ بھی قیمتیں بڑھانے پر مجبور ہیں۔ ریٹیلرز کا کہنا ہے کہ انہیں ہول سیلرز سے دودھ مہنگا مل رہا ہے جس بنا پر مجبوراً انہیں قیمت بڑھانی پڑی ہے جبکہ ہول سیلرز نے قیمتوں میں اضافے کی وجہ ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور چارے کی قیمت میں اضافے کا جواز بتایا ہے۔

متعلقہ عنوان :