ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست پر کھلاڑیوں سے باز پرس ہو گی، چیرمین پی سی بی

بدھ 2 اپریل 2014 14:32

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست پر کھلاڑیوں سے باز پرس ہو گی، چیرمین پی سی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2اپریل 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے تاہم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شکست پر کھلاڑیوں سے باز پرس ہو گی۔لاہور میں صحافیوں بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ٹیم میجیمنٹ سے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کارکردگی کی رپورٹ طلب کر لی ہے، کھلاڑیوں اور ٹیم کے دیگر ارکان کا احستاب ہو گا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان سے بھی بہتر ٹیمیں ہم سے پہلے ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہو گئیں، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن کھلاڑیوں سے باز پرس ضرور ہو گی، ٹیم قوم کی توقعات پر پورا نہیں اتری جس پر شائقین کا احتجاج بجا ہے۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے کپتان وطن واپسی کے بعد فورا ملاقات کا حکم دیا ہے تاکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف عبرتناک شکست کی وجوہات کا پتہ لگا کر ان پر قابو پانے کی کوشش کی جا سکے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 84 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس پر شائقین اور سابق کرکٹرز کی جانب سے قومی ٹیم کو شدید نتقید کا نشانا بنایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :