کم آمدنی والے افراد کی فلاح کے لیے متعددپروگرام شروع کئے گئے ہیں‘ میاں عرفان دولتانہ

بدھ 2 اپریل 2014 14:26

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2اپریل 2014ء ) مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت پہلے ہی ایک مربوط پروگرام کے تحت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے اور کم آمدنی والے افراد کی فلاح کے لیے متعددپروگرام شروع کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان انہوں نے کہاکہ ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے ضروریہ کے نرخوں کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی سے ہم آہنگ کرنے کے لئے متعلقہ محکموں کو وزیر اعلیٰ شہباز شریف ہدایات دے چکے ہیں تاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچ سکے ۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل، ٹاؤن اور ضلع کی سطح پر قائم پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو پوری طرح فعال کیا جائے گا جبکہ خصوصی مجسٹریٹوں کی ٹیمیں تشکیل دے کر مقررہ نرخوں پر اشیاء کی فروخت یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا مفاد سب سے مقدم ہے۔کسی کو عوام کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ناجائز منافع خوری کرنے پر قانون فوری حرکت میں آئے گا۔