پاکستان انٹر یونیورسٹیز باکسنگ چیمپئن شپ 4 اپریل سے شروع ہو گی

بدھ 2 اپریل 2014 14:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2اپریل 2014ء) ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس یونیورسٹی آف سندھ کے زیر اہتمام اور پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے تعاون سے پاکستان انٹر یونیورسٹیز باکسنگ چیمپئن شپ (کل)4 سے 6 اپریل تک یونیورسٹی آف سندھ میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آف سندھ کے ترجمان کے مطابق تین روزہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 27 یونیورسٹیز کی ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر انتظامات پہلے ہی مکمل کر لئے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :