آل پاکستان انٹر یونیورسٹی باکسنگ چیمپئن شپ 4 اپریل سےشروع ہوگی

بدھ 2 اپریل 2014 14:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2اپریل 2014ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام تین روزہ آل پاکستان انٹر یونیورسٹی باکسنگ چیمپئن شپ (کل)4 اپریل سے سندھ یونیورسٹی جامشورو میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

یہ چیمپئن شپ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی زیرنگرانی6 اپریل تک جاری رہے گی۔ میزبان یونیورسٹی ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری محمد اکرم خان کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ملک بھر کے تمام یونیورسٹیوں کو ایونٹ میں شرکت کیلئے دعو ت دی جس میں اب تک 27یونیورسٹیوں نے شرکت کی تصدیق کر دی۔

متعلقہ عنوان :