ساؤتھ ایشین گیمز، قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 4 اپریل سے شروع ہوگا

بدھ 2 اپریل 2014 14:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2اپریل 2014ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاری کے لئے قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ (کل)4 اپریل سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا محمد سرور کے مطابق تربیتی کیمپ کے لئے 20 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے اور کوچز کھلاڑیوں کو اعلیٰ اور جدید تربیت دیں گے۔

متعلقہ عنوان :