فلم انڈسٹری میں کوئی کسی کا دوست نہیں ہوتا‘اداکارہ نیہا شرما

بدھ 2 اپریل 2014 13:48

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2اپریل 2014ء) بالی ووڈ اداکارہ نیہا شرما نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں کوئی کسی کا دوست نہیں ہوتا ۔ بالی ووڈ اداکارہ نیہا شرما نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ابھی بھی بالی ووڈ انڈسٹری پرائی سی لگتی ہے کیونکہ انہیں بطور ہیروئن ابھی بھی بڑے پیمانے پر قبول نہیں کیا گیا ہے ، وہ خود کو ثابت کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں کوئی کسی کا دوست نہیں صرف ہر ایک کا دوسرے سے پیشہ وارانہ رابطہ ہے وہ اب بھی باکس آفس اور بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مقاصد کو تلاش کرنے کی جستجو میں لگی ہوئی ہیں۔ اداکارہ نے اپنی نئی فلم ینگیستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم پر اب تک اچھا رد عمل دیکھنے میں سامنے آیا ہے وہ امید کرتی ہیں کہ فلم کامیابی سے ہمکنار ہو گی انہوں نے کہا کہ فلم کی کہانی دوسری فلموں سے مختلف ہے اور فلم نوجوانوں کیلئے تحفہ ثابت ہوگی جس میں انکے مسائل کی بھی نشاندہی کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :