قومی سلامتی پر سیاسی اور عسکری قیادت کا اجلاس، امن مذاکرات پر تبادلہ خیال

منگل 1 اپریل 2014 22:48

قومی سلامتی پر سیاسی اور عسکری قیادت کا اجلاس، امن مذاکرات پر تبادلہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اپریل۔2014ء) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی سے متعلق امور پر ہنگامی اجلاس ہوا جس میں طالبان سے مذاکرات پر ہونی والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس آج سہ پہر ساڑھے تین بجے اسلام آباد میں ہونا تھا جو ملتوی کر دیا گیا تھا تاہم آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر فوجی افسروں کے ساتھ وزیر اعظم ہاؤس پہنچے جس کے بعد ہنگامی اجلاس شروع ہوا۔

اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ چودھری نثار اور معاون خصوصی طارق فاطمی نے شرکت کی۔ اجلاس میں امن وامان کی صورتحال، قومی سلامتی پالیسی، طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل میں اب تک ہونے والی پیش رفت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :