سابق صدر کا وزیر اعظم کو فون، موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

منگل 1 اپریل 2014 22:48

سابق صدر کا وزیر اعظم کو فون، موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اپریل۔2014ء) سابق صدر آصف علی زرداری کا وزیر اعظم نواز شریف کو ٹیلی فون ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا سابق صدر آصف زرداری نے ملک کی موجود صورتحال اور حکومت کی جانب سے طالبان سے بات چیت کے حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف سے ٹیلیفون کیا دونوں رہنماوں نے ملک کی مجموعی صورتحال سمیت ملک کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے بات چیت کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف ، طالبان سے جاری مذاکرات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔