پرویز مشرف کو بیرون ملک بھیجنے کی افواہیں جلد دم توڑ جائیں گی ،عابد شیر علی ،حکومت نے ڈیل کا ورق ہی پھاڑ دیا ہے ، عدلیہ کے ہر فیصلے پر عملدرآمد کرینگے ، میڈیا سے گفتگو

منگل 1 اپریل 2014 22:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اپریل۔2014ء) پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو بیرون ملک بھیجنے کی افواہیں جلد دم توڑ جائیں گی منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف ملزم ہیں انہیں باہر نہیں بھیجا جائے گا۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف کو بیرون ملک بھیجنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں عابد شیر علی نے کہا کہ حکومت کو تمام پاکستانیوں سے ہمدردی ہے۔ حکومت نے ڈیل کا ورق ہی پھاڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عدلیہ کے ہر فیصلے پر عملدرآمد کرے گی۔

متعلقہ عنوان :