سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی وصولی روکنے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا حکم کومعطل کردیا

منگل 1 اپریل 2014 21:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اپریل۔2014ء) سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی وصولی روکنے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کے حکم کومعطل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس تصدق حسین کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی وصولی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔سپریم کورٹ نے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی وصولی روکنے کا حکم معطل کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف نیپرا کی درخواست بھی سماعت کیلئے منظور کرلی ہے جبکہ عدالت نے نیپرا کو صارفین سے بقایا جات دس اقساط میں وصول کرنے کی بھی اجازت دی ہے۔