لاہور ہائیکورٹ نے غلام سرور کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی ،دو ‘ دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانیکی ہدایت

منگل 1 اپریل 2014 19:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اپریل۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے جعلی ڈپلومہ کیس میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی غلام سرور کی عبوری ضمانت کی توثیق کر تے ہوئے دو ‘ دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار محمد شمیم خان نے منگل کے روز ضمانت کیس کا فیصلہ سنایا۔عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے غلام سرور کی عبوری ضمانت کی توثیق کرتے ہوئے دو ‘دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی ۔

متعلقہ عنوان :