سورج نے تیور دکھانا شروع کر دئیے ، ائیر کنڈیشنڈاور پنکھے چلنے سے بجلی کی طلب بڑھ گئی ،شارٹ فال میں مزید اضافہ ،شہری اور دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا ‘ پانی کی بھی قلت
منگل 1 اپریل 2014 19:22
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اپریل۔2014ء) ماہ اپریل کا آغاز ہوتے ہیں سورج نے تیور دکھانا شروع کر دئیے ، ائیر کنڈیشنڈاور پنکھے چلنے سے بجلی کی طلب بڑھ گئی جسکے باعث شارٹ فال میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ،شہری اور دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا جسکے باعث معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں ۔
(جاری ہے)
این ٹی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز بجلی کا شارٹ فال 2200میگا واٹ رہا جبکہ ذرائع کے مطابق شارٹ فال 3ہزار میگا واٹ کے قریب ہے جسکے باعث مختلف شہری علاقوں اوردیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھ گیا ہے ۔
این ٹی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی کل طلب 11500میگا واٹ جبکہ پیداوار 9300میگا واٹ رہی ۔ہائیڈل سے 1400 ، تھرمل سے 1470 اور آئی پی پیز سے 6430میگا واٹ بجلی کی پیداوار حاصل ہوئی ۔ دوسری طرف بجلی کے بحران میں شدت کے ساتھ پانی کی قلت بھی پیدا ہو گئی ہے جسکے باعث شہریوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.